بدھ 22 جون 2022 - 05:47
نائجر کے دارالحکومت کے میئر کا امام خمینی (رہ) ہائر ایجوکیشن کمپلیکس کا دورہ

حوزہ / نائجر کے دارالحکومت “نیامی” کے میئر مسٹر ڈوگاری اور ان کے ہمراہ آئے وفد نے امام خمینی (رہ) جامع ہائر ایجوکیشن کمپلیکس کا دورہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مغربی افریقا کےملک نائجر کے دارالحکومت نیامی کے میئر جناب ڈوگاری اور ان کے ہمراہ وفد نے قم میں امام خمینی (رہ) جامع ہائر ایجوکیشن کمپلیکس کا دورہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس دورے میں مسٹر ڈوگاری نے اس کمپلیکس میں واقع تین مجموعوں اور کمپلیکس کے علمی شعبوں سے آشنائی حاصل کرتے ہوئے اس کمپلیکس کے تعلیمی عمل، داخلہ کے طریقہ کار، پڑھائے جانے والے علمی مضامین اور مختلف سیکشنز سے متعلق واقفیت حاصل کی۔

قابلِ ذکر ہے کہ انہوں نے کمپلیکس میں دی جانے والی سہولیات اور مختلف ہالز کے دورہ سمیت کمپلیکس کی لائبریری کا بھی دورہ کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha

تبصرے

  • syed Roshan Abbas Rizvi IN 14:53 - 2022/11/05
    میں ایران میں داخلہ لینا چاہتا ہوں مگر ویزہ مسئلہ ہے میری مدد کریں اور میں ۱۲ انٹر ہے ۱۸ عمر ہے اور قران اردو انگریزی زبان آ تے ہیں تو مجھے سے رابطہ 9986251975